Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

لاہور: اورنج لائن ميٹرو ٹرين کا افتتاح 25اکتوبر کو ہوگا

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2020 | Last Updated: 2 years ago

لاہور کی اورنج لائن ميٹرو ٹرين کا افتتاح 25اکتوبرکوہورہا ہے۔ 26اکتوبر سے عوام سفر کرسکیں گے۔انتظاميہ کی جانب سےتمام تيارياں مکمل کرلی گئی ہيں۔

ملکی تاريخ ميں پہلی بار جديد طرز کی اليکٹرک ٹرين اب لاہور میں رواں دواں ہوگی۔ یہ ٹرین ڈيرہ گجراں کے اسٹيشن سے شروع ہو کررائيونڈ کے علی ٹاؤن تک 27 کلوميٹر کے ٹريک پرلوگوں کو منزلوں تک پہنچائے گی۔

سال 2015 ميں شروع ہونے والا يہ منصوبہ کئی رکاوٹوں کا شکار ہوا۔سی پيک کے اس منصوبے کو شروع ن ليگ کی حکومت نے کيا  اورتحريک انصاف کے دور میں مکمل ہوا۔

وزیرٹرانسپورٹ جہانزيب کھچی نے بتایا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا  سارا پيسہ صحت،تعليم اور دوسرے شعبوں پر لگ سکتا تھا ليکن ہم نے اس کو مکمل کيا اور اسے چلا رہے ہيں۔

يہ جدید ٹرين 80 کلوميٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے27 کلو ميٹر کا ٹريک 45 منٹ ميں طے کرے گی جس کے ليے 26 اسٹيشنز تيار کيے گئے ہيں اور2 اسٹیشنز زير زمين بھی ہيں۔

سول اليکٹريکل اورمکينکل کام مکمل کرنے کے بعديہ پراجيکٹ  ٹھيکے پرنورينکو گوئيگزويا ڈائيوو کے جوائنٹ وينچر کو ديا گياجوکچھ عرصے تک اسے ميس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کريں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube