Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

نیویارک میں پاکستانی ملکیت روزویلٹ کی فروخت نہیں ہوگی،ارشدملک

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 2 years ago

پی آئی اے کےچیف ایگزیکٹوافسرنے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کےاجلاس میں واضح کردیا ہے کہ نیویارک میں پاکستان کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کسی صورت فروخت نہیں کیاجائےگا۔ارشدملک نے کہا ہے کہ ہوٹل کی سو منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گئی اور اخراجات کم کر کے منافع بخش اثاثہ بنایا جائےگا۔

اسلام آباد میں مشاہداللہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کااجلاس ہوا۔ارشد ملک نےبتایاکہ روز ویلٹ ہوٹل کوکسی صورت فروخت نہیں کیا جارہا بلکہ ہوٹل کی تعمیر نو کا پلان کیا جارہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہوٹل 100 سےزائد منزلہ عمارت ہےجس کوتوڑکر100 منزلہ عمارت بنائی جائےگی تاکہ اخراجات کم کرکےہوٹل کومنافع بخش بنایا جاسکے۔

انہوں نےمزیدبتایا کہ بین الاقوامی ادارے نے ہوٹل کی مالیت 562 ملین ڈالرزلگائی ہے۔ چئیرمین کمیٹی نےبتایاکہ ایک سال قبل یہ ایک منافع بخش ادارہ تھا،اب کیسے خسارے میں چلا گیا؟۔

ائیرمارشل ارشد ملک نے کمیٹی کوبتایا کہ 2015 سےہوٹل کبھی منافع بخش اور کبھی خسارے میں رہا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube