Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

حکومت کو دسمبر نصيب نہيں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 2 years ago

پی ڈی ايم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہيں ہے اورپاکستان مغربی آقاؤں کا نہيں ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ایک ناجائز حکومت کیخلاف احتجاج کررہےہیں، عمران خان ہم سےآین آراو چاہ رہاہےہم نہیں دے رہے۔

جمعہ کو نماز کے بعد جامعہ اشرفيہ لاہور ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنيا ميں سازشيں ہوتی ہيں اورمرضی کی حکومت مسلط کی جاتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سياسی جماعتوں کی تحريک کا آغاز آج گجرانوالہ سےہوگا،حکومت کی نااہلی سے عوام مشکل ميں ہيں اورہميں ان حالات ميں سوچنا ہوگا۔

فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ حکومت کو دسمبر نصيب نہيں ہوگا،پارليمنٹ معتبر پارليمنٹ نہيں اورپارليمنٹ کی بالادستی کا خيال نہيں رکھا جاتا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube