Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

فیملی لیمیٹڈکمپنی مال بچانے کیلئے سڑکوں پرآئی ہے،شبلی

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2020 | Last Updated: 2 years ago

وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام سے اسٹیڈیم نہیں بھر سکے گی، اگر سڑکوں پر جلسہ کیا تو اس کی اجازت ہم نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں جمعرات 15 اکتوبر کو میڈیا سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شپ کرپشن بچاؤ کیلئے مجمع اکٹھا کر رہی ہے۔ فیملی لیمیٹڈ کمپنی مال بچانے کیلئے سڑکوں پر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور جمہوری حکومت ہم نے اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دے دی ہے، اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ اب جناح اسٹیڈیم بھر کر دکھائیں، اگر سڑکوں پر جلسہ کیا تو اس کی اجازت ہم نہیں دیں گے۔ ہم خود جلسے کرتے رہے ہیں مگر عوام کو تنگ کرنے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ یہ اسٹیڈیم میں جلسہ کرتے ہوئے دئیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، اپوزیشن کرپشن بچانے کیلئے عوام کو ایسے ماحول میں جھونک رہی ہے، حکومت ایسے جلسوں سے دباؤ میں نہیں آئے گی، یہ جلسہ صرف حکومت پر دبااو ڈالنے کی نا کام کوشش ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube