Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

پشاور چڑیا گھر میں چیتا ہلاک

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2020 | Last Updated: 2 years ago

پشاور کے چڑیا گھر میں گزشتہ روز لڑائی کے دوران زخمی ہونے والا چیتا ہلاک ہوگیا۔ وزیر ماحولیات نے کہا ہے کہ چیتے کی موت کی مکمل تحقیقات ہوں گی اور پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے گا۔

پشاور کے چڑیا گھر میں دو دن پہلے آپس کی لڑائی کے باعث ایک چیتا ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔ ہلاک ہونے والے چیتے کو انٹرنل بلیڈنگ ہوئی تھی۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق لڑائی کے دوران دونوں چیتوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنا مشکل تھا۔ بعد میں زخمی ہونے والے چیتے کو انجکشن بھی لگایا گیا مگر زیادہ قریب جانا خطرے سے خالی نہیں تھا۔

چیتے کی ہلاکت پر وزیر جنگلات نے نوٹس لیتے ہوئے ایمرجنسی میٹنگ طلب کرلی جس میں پشاور چڑیا گھر کی تمام انتظامیہ اور ڈاکٹروں کو بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں آئے روز ہلاکتوں کی وجوہات جاننے اور اس جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر جنگلات و ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ چیتے کی ہلاکت کے معاملے پر انکوائری ہوگی۔ جانوروں کے معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر واقعہ دو چیتوں کی آپس کی لڑائی لگ رہی ہے۔ نر چیتے نے مادہ چیتے کو زوردار پنجہ مارا تھا مگر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سب کچھ واضح ہوجائے گا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق بنگالی ٹائیگرز کو ساؤتھ افریقہ سے لائے تھے جبکہ 4 میں تین بنگالی ٹایگرز بچ گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube