Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

آٹھ اکتوبر 2005 کے زلزلے کو 15سال بیت گئے

SAMAA | - Posted: Oct 8, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 8, 2020 | Last Updated: 2 years ago
[caption id="attachment_2061966" align="alignnone" width="800"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

آزاد کشمیر، اسلام آباد، ایبٹ آباد، خیبرپختونخوا اور ملک کے بالائی علاقوں میں 8 اکتوبر 2005 کو آنے والے زلزلے کو 15 سال بیت گئے۔

میرپور آزاد کشمیر میں شہداء زلزلہ 15ویں برسی کی بڑی تقریب یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جہاں 8 بجکر 52 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر، غیر ملکی مہمان اور شہریوں نے شرکت کی۔ شہداء کی یادگار پر راجہ فاروق حیدر نے پھولوں کی چادریں چڑھائی اور فاتخہ خوانی کی جبکہ پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔

شہداء زلزلہ کی یاد میں سول سوسائٹی کی طرف سے واک قائداعظم اسٹیڈیم سے شروع ہو کر چوک شہیداں میں اختتام پذیر ہوگئی۔ قائداعظم اسٹیڈیم میں شہداء زلزلہ کے لیے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔

ملک میں 8 اکتوبر 2005 کو صبح 8 بج کر 50 منٹ پر 7.6 شدت کا زلزلہ آیا جس کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ زلزے سے تقریباً 87 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ایک لاکھ 38 ہزار زخمی ہوئے۔ حادثے میں لاکھوں افراد بے گھر بھی ہوئے۔

زلزلے سے اسلام آباد میں واقع مارگلہ ٹاور بھی زمین بوس ہوا جس کی دوبارہ تعمیر نہیں کی جا سکی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube