Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

کراچی:امام حسین ؓ کاچہلم،مرکزی جلوس کیلئےٹریفک پلان جاری

SAMAA | - Posted: Oct 7, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 7, 2020 | Last Updated: 2 years ago
[caption id="attachment_2060006" align="alignright" width="1024"] فائل فوٹو[/caption]

کراچی میں جمعرات 8 اکتوبر کو حضرت امام حسین ؓ  کے چہلم کے مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا ہے۔

امام حسین کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جب کہ جلوس کی گزر گاہ کو عام افراد کیلئے کنٹینر لگا کر بنا کردیا جائے گا۔ کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل روٹس اور جلوس کی مرکزی گزر گاہ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

چہلم حضرت امام حسین ؓ کے دوران منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے ساتھ حساس تنصیبات کی سیکیورٹی، صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔

[caption id="attachment_2059996" align="alignright" width="960"] چہلم امام حسین: ٹریفک پلان کی تفصیلات[/caption]

جلوس کی گزر گاہ

چہلم کے موقع پر 8 اکتوبر صبح 9 بجے جلوس مارٹن روڈ امام بارگاہ سے نشترپارک پہنچے گا۔ مرکزی جلوس دوپہر 1 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ مرکزی جلوس نشتر پارک، سر شاہنواز بھٹو روڈ، فادر جیمس روڈ سے گزرے گا۔ جس کے بعد جلوس محفل شاہ خراساں پر آنے کے بعد ایم اے جناح روڈ، مینس فیلڈ اسٹریٹ کا راستہ اختیار کریگا۔

بعد ازاں جلوس پریڈی اسٹریٹ سے دوبارہ ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کیلئے متبادل روٹس

جلوس برآمد ہوتے ہی تمام ٹریفک کو سولجربازار، کوسٹ گارڈز، انکل سریا چوک سے جوبلی موڑ دیا جائے گا۔

ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک کو لسبیلہ سے نشتر روڈ اور گارڈن موڑ دیا جائے گا۔ جب کہ لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو ڈاک خانہ، پرانی سبزی منڈی اور یونیورسٹی روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

اسٹیڈیم سے آنے والے افراد نیو ایم اے جناح روڈ سے کشمیر روڈ، شارع قائدین اور شارع فیصل اختیار کر سکتے ہیں۔ سپر ہائی وے سے لیاقت آباد، ناظم آباد نمبر2، سائٹ اور حبیب بینک چورنگی سے ماڑی پور جایا جاسکتا ہے۔

نیشنل ہائی وے سے شہر جانے والے راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، حسن اسکوائر سے سائٹ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube