وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات اعظم سواتی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا اداروں کے خلاف بیانیہ نون لیگی ارکان پارلیمنٹ کو قبول نہیں، بیس سے زائد ارکان نے حکومت سے رابطہ بھی کرلیا۔
سماء کوانٹرویو میں اعظم سواتی نے کہا کہ میاں نوازشریف کوبانی ایم کیوایم سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیدیا۔ انھوں نے کہا کہ درجنوں نون لیگی ارکان پارلیمنٹ قیادت کے بیانیے سے انحراف کرینگے،اس سلسلے میں 15 لیگی ایم این ایز،7 سینیٹرز نےحکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔
وفاقی وزیرانسداد منشیات نے مزید دعویٰ کیا کہ نون لیگی ارکان کی یہ تعداد مزید بڑھے گی،کس کس نے رابطہ کیا،وقت آنے پر پردہ اٹھانے کا اعلان کریں گے۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اداروں پرحملہ آورچوروں اور ڈاکوؤں کومنہ توڑ جواب دینا فرض ہے،ریاستی اداروں کوپیچھےدھکیلنےکی کوشش کے سامنے دیوار بنیں گے۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ نوازشریف عدالتوں کابھگوڑااورسزایافتہ مجرم ہے،بطورپاکستانی شہری اپنا حق ادانہ کیا تو سزا آئندہ نسلوں کوملےگی۔اعظم سواتی نے دوٹوک کیا کہ اداروں کیخلاف نوازشریف کی زبان بند کریں گے۔