Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ٹیکس محاصل اہداف کو عبور کرگئے،حماد اظہر

SAMAA | - Posted: Oct 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ٹیکس محاصل اہداف کو عبور کرگئے ہیں۔ ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آٹو موبائل، سیمنٹ سمیت صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے۔ برآمدات میں اضافہ اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام معاشی بحالی کو مستحکم کرنے کی علامات ہیں۔ یہ معاشی موڑ خسارے میں ڈرامائی کمی کے ساتھ آیا ہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے باعث ایسا ممکن ہوا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران قرضوں کی بھی ریکارڈ واپسی ہوئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube