Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

کراچی:کروناکی دوسری لہرپہلےکی نسبت کم خطرناک ہوگی،عذراپیچوہو

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago

سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں تاہم کرونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہرضرورآئےگی۔

سماء سے خصوصی بات کرتےہوئے عذرا پیچوہو نے بتایا ہے کہ پاکستان میں کروناکی دوسری لہرپہلےکی نسبت کم خطرناک ہوگی۔ وزیرِصحت نے بتایا کہ جس تعلیمی ادارےمیں کیسزمیں اضافہ ہوگااس کو بند کردیاجائےگا۔

انھوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ اوروزیرتعلیم کی میٹنگزمیں موجودہوتی ہوں،ایجوکیشن سسٹم کووزیر تعلیم زیادہ بہترسمجھتےہیں۔

ادویات کی قیمت میں اضافہ:۔

وزیرصحت نے مزید بتایا کہ جان بچانےوالی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہرگزقبول نہیں،پاکستان 14.4بلین روپےہرسال جاں بچانےوالی ادویات پرخرچ کرتا ہے،اگلےسال جان بچانےوالی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتاہے۔

تقرریوں میں بےضابطگیاں:۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہزاروں جعلی بھرتیوں کو ختم کیا،کئی سرکاری ملازمین تنخواہ لیتےہیں لیکن ملک سےچلےجاتےہیں۔

عذراپیچوہو نے کہا کہ  وفاق اسلام آباد میں بیٹھ کرسندھ کےاسپتال نہیں چلاسکتا،ڈی این اےکےحوالےسےکراچی اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے۔

سیاست پربیان:۔

وزیرصحت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بہت سےنیب زدہ موجودہیں،ان کوبھی پکڑاجائے۔ عذرا پیچوہو نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی سخت بات پرادارےحرکت میں آجاتےہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube