وزيراعظم عمران خان نے غريب ممالک سے لوٹی گئی دولت کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مالیاتی احتساب اور شفافیت سے متعلق فورم سے خطاب کے پینل سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کہا ہر سال کرپشن، رشوت اور دیگر جرائم کے دس کھرب ڈالر ترقی پذیر ممالک سے غیرقانونی منتقل کیے جاتے ہیں۔ عالمی برادری کو انسداد منی لانڈرنگ کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے چاہییں۔
تخفیف غربت فورم سے خطاب میں بھی انھوں نے کرپشن کو غربت کی بنیادی وجہ قرار دیا اور اسے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت غربت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ریاست مدینہ کے اصولوں پر ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔