معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ بارش زیادہ ہوتا ہے تو پانی زیادہ آتا ہے، اور پانی زیادہ ہو تو کی ہوئی کرپشن اور بد انتظامی کھل کر سامنے آجاتی ہے۔
نمائندہ سما عباس شبیر کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بغیر نام لیے پی پی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پانی تو زیادہ موجود ہے اب بس شرم کی کمی ہے، بارش زیادہ ہوتا ہے تو پانی زیادہ آتا ہے، اور پانی زیادہ ہو تو کی ہوئی کرپشن اور بد انتظامی کھل کر سامنے آجاتی ہے۔ شرم زیادہ نہیں چاہئیے بس تھوڑی سی سے بھی عوام کو ریلف مل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے۔ پورے ملک کی نسبت سندھ میں آٹا مہنگا بیچا جا رہا ہے۔ نیب نے حال ہی میں 15 ارب کی چوری میں سے 10 ارب ریکور کئے ہیں۔ آپ کے موٹے چوہے یہ گندم کھا گئے اور چوری کر گئے۔
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ان چوہوں کو مارنے کیلئے 5 کروڑ کی گولیاں عوام کے پیسے سے خریدی۔ چوہوں کو تو شرم سے مر جانا چاہیئے تھا، اپنی چوری آپ چوہوں پر ڈال رہے ہیں۔