Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

عید کے بعد سیاحت کھول دی جائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2020 | Last Updated: 2 years ago
[caption id="attachment_1932246" align="alignnone" width="800"] فوٹو: سماء ڈیجیٹل[/caption]

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عید کے بعد صوبے میں سیاحت کھول دی جائے گی، ہم وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے مانسہرہ کے سیاحتی مقام شوگران میں ایک ہزار 46 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی تین سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت میں 3 میگا پراجیکٹس کے بعد اس بار ہم تاریخ ساز 5 ایسے میگا پراجیکٹس چھوڑ کے جائیں گے جو کے پی کی تاریخ بدل دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان منصوبوں میں سوات ایکسپریس وے، پشاور سے ڈی آئی خان ایکسپریس وے، خیبر النامک کوریڈور اور گندم کی کمی دور کرنے اور فوڈ سیکیورٹی کے لئے سی آر بی سی لیفٹ کنال شامل ہیں۔

سندھ حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھا کہ این سی سی کی میٹنگ میں بیٹھ کر سندھ حکومت کے عہدیدار وزیر اعظم کی ہر بات کی تائید کرنے کے بعد باہر نکل کر مخالفت میں بیانات شروع کر دیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ 15 سال سے سندھ پر حکومت کرنے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ آپ نے کیا کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube