لاہورمیں بےقابوٹرک نے5 موٹرسائیکل سوارکچل ڈالے۔واقعے میں 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔پولیس نےٹرک قبضےمیں لےکرکارروائی شروع کردی ہے۔
لاہورکےعلاقےشفیق آباد میں کوڑا کرکٹ سے بھرا ٹرک تیزرفتاری کےباعث بےقابوہوکرپہلےمیٹروبس کےپل سےٹکرایا اورپھر ایک موٹرسائیکل سوار سے ٹکراگیا۔ ٹرک ڈرائیور نے پھرریورس کیا تومزید 3 موٹرسائیکل سوارزد میں آگئے۔ امدادی ٹیموں نےکرین کی مدد سے ٹرک ہٹا کرلاشیں نکالیں۔
حادثے میں 3 موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور2 زخمی ہوئے جنھیں طبی امدادکےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کےبعد ٹرک ڈرائیورموقع سےفرار ہوگیا۔پولیس نےٹرک قبضے میں لےکرتحقیقات شروع کردی ہیں۔