Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

لیاری ٹاؤن میں ایک اورعمارت مخدوش عمارت گرنے کے قریب

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 2 years ago

 کراچی کے علاقے لیاری ٹاؤن میں ایک اور خسہ حال عمارت گرنے کے قریب ہے، مختلف حصے گرنا شروع ہوگئے جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مکینوں نے عمارت خالی کرنا شروع کردی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تاحال ایس بی سی اے کی ٹیم سروے کیلئے نہیں پہنچی۔

کراچی کے علاقی لیاری ٹاؤن کی یو سی 4 میں واقع عمارت فاطمہ منزل کا کچھ حصہ خستہ حال ہونے کے باعث گرنے لگا، مخدوش عمارت کے گرنے کے خدشے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد مخدوش عمارت کے گرد جمع ہوگئے۔

لیاری میں گزشتہ ماہ 7 جون کو بھی ایک رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی، 6 منزلہ عمارت گرنے سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ایس بی سی اے کے مطابق عمارت 400 سے 500 گز پر تقریباً 30 سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔

فاطمہ منزل کے قریب رہائش پذیر مکینوں کے مطابق خستہ حال عمارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی مخدوش عمارتوں کی فہرست میں شامل ہے، تاہم ابھی تک ایس بی سی اے کی ٹیم سروے کیلئے نہیں پہنچی۔

عمارت کی چھت کا پلاستر اور دیگر حصے گرنے کے باعث بلڈنگ کے رہائشیوں نے گزشتہ روز سے ہی نقل مکانی شروع کردی تھی، کے الیکٹرک اور دیگر اداروں نے عمارت کے یوٹیلٹی کنکشن منقطع کردیئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کچھ رہائشیوں اور دکان میں موجود روٹی والے نے اپنے طور پر کنکشن دوبارہ لگالئے ہیں۔

لیاقت آباد نمبر 4 میں بھی گزشتہ روز ایک رہائشی عمارت گرگئی تھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube