Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

لاہور:کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوعدالتی اختیارات دینےکاپنجاب حکومت کانوٹيفکيشن معطل

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 2 years ago
[caption id="attachment_1866192" align="alignnone" width="640"] فائل فوٹو[/caption]

لاہور ہائی کورٹ نےکمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز کوعدالتی اختیارات دینے کا پنجاب حکومت کا نوٹيفکيشن معطل کرديا ہے۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ ایگزیکٹو اورعدلیہ کےاختيارات علیحدہ علیحدہ ہیں،اس حوالےسے پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن آئین کے منافی ہے۔

چيف جسٹس نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کے عدالتی اختيارات کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے تفصيلی جواب طلب کرليا۔

چيف جسٹس نے ريمارکس ديے کہ سنا ہے حکومت کوجوڈیشل اختیارات کا بہت شوق ہوگیا ہے،بعد ميں نوٹیفکیشن کالعدم ہوا تووزیراعلیٰ سے چیف سیکرٹری تک سب کو توہین عدالت کے نوٹس دیں گے،عدالتوں کو مذاق بنائیں اور نہ تماشا لگائیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube