Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

سوات: 95کے قریب ایک کمرے کےکچے مکانات جل کر راکھ

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 2 years ago

سوات کی تحصیل بحرین کے دورہ افتادہ پہاڑی علاقت بَڈئی سَیرئی کے چھ بانڈہ جات کو آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں 95 کے قریب ایک کمرے کے کچے مکانات جل کر راکھ ہوگئے.

پولیس کے مطابق واردات رات کی تاریکی میں کی گئی. نامعلوم افراد نے بانڈہ جات میں موجود برسوں سے خالی گجر برادری کے ایک کمرے کے کچے مکانات کو آگ لگا دی جس سے تمام مکانات جل کر راکھ ہوگئے تاہم بانڈہ جات عدالتی کیس کے باعث خالی ہونے پر جانی نقصان نہیں ہوا.

ان بانڈہ جات کی اراضی پر گجر برادری اور مانکیال  قوم کے درمیان تنازع چل رہا ہے۔

پولیس نے مانکیال قوم کے 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جن میں سے 2ملزمان گرفتار اور 11 نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube