Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

دن12بجےکی ہیڈلائنز:بھارت نے پھرشہری آبادی کونشانہ بناڈالا،5افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 2 years ago

ذیل میں 6 جولائی دن 12 بجے کی ہیڈ لائنز آپ کی سہولت کیلئے دی گئی ہیں۔

بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آيا۔۔ بزدل فوج کی ايل او سی کے نکيال سيکٹر ميں بلا اشتعال فائرنگ۔ شہری آباديوں کو نشانہ بنايا۔۔ پانچ شہری زخمی ہوگئے۔۔ پاکستان کا بھرپور جواب ۔۔۔ دشمن کی چيک پوسٹوں کو تباہ کرديا

تمام تيارياں مکمل۔۔ زرداری اور انور مجيد ويڈيو لنک پر موجود تھے۔۔ ليکن فرد جُرم عائد نہ ہوسکی۔۔۔ احتساب عدالت ميں جعلی اکاؤنٹس کے پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئي۔۔ زرداری کے وکيل فاروق ايچ نائيک کی درخواست اور دلائل کے بعد ۔۔ عدالت نے فرد جُرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی۔۔ آئندہ سماعت چودہ جولائی کو ہوگی

کراچی میں بلدیہ فیکٹری کے دو سو اُنسٹھ ملازمین کو بیس کروڑ بھتہ نہ دینے پر زندہ جلایا گیا۔۔ ایم کیوایم کے حماد صدیقی۔۔ رحمان بھولا اور زبیر چریا ملوث تھے ۔۔ سانحہ بلديہ کی جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آگئی ۔۔ جے آئی ٹی کا مقدمہ دوبارہ درج کرنے کی سفارش ۔۔ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثارمورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس آج جاری کی جائيں گی۔ سماء کی خصوصی ٹرانسميشن جاری

ایم کیوایم کارکنوں کا فیکٹری میں بلا روک ٹوک آنا جانا تھا۔۔ حماد صديقی نے پچيس کروڑ کے بھتے اور فيکٹری ميں شراکت کا مطالبہ کيا۔۔ بلديہ فيکٹری مالک ارشد بھائلہ کا انسداد دہشت گردی کی عدالت کو ويڈيو لنک کے ذريعے ريکارڈ بيان سماء کو مل گيا۔ فيکٹری مالکان نے بتايا تھا کہ بعد ميں بھی ایم کیو ایم کی جانب سے دھمکیاں ملتی رہیں۔ شہداء کی اجتماعی نمازجنازہ سے دھکے دے کر نکال ديا گيا تھا

جے آئی ٹی رپورٹس کوئی نئی نہيں ہيں۔۔ يہ پانچ سال پرانی ہيں۔۔ علی زيدی کو اب ہوش آيا ہے۔ وزير تعليم سندھ سعيد غنی کی سماء کے پروگرام نيا دن ميں گفتگو ۔۔۔ کہا جے آئی ٹيز ميں جن کے نام ہيں اُن سے تحقيقات ہوئيں۔۔ کون ذمہ دار ہے۔۔ اس کا فيصلہ عدالت کو کرنے ديں۔

پی ايس او غيرقانونی تقرری کيس کی سماعت ۔۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اوردیگر ملزمان پیش ۔۔ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو ریفرنس کی کاپی فراہم کردی۔۔ عدالت کی آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

سی پیک نے ایک اور سنگ میل عبورکرلیا۔۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا ٹوئٹ۔۔ لکھا۔۔ آزاد پتن ہائیڈل پراجیکٹ کی سائننگ تقریب آج ہوگی۔۔ وزیراعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے۔۔ منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی

برطانوی حکومت نوازشریف اور بانی متحدہ کو پاکستان کے حوالے کرے۔ ‏وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ٹوئٹ۔۔ لکھا ۔۔ یہ ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔۔ انکی برطانیہ میں رہائش انصاف کے بنیادی اصولوں کيخلاف ہے۔

کراچی ميں بجلی کی اعلانيہ اور غير اعلانيہ لوڈشيڈنگ ۔۔۔ کئی کئی گھنٹے شہری شديد گرمی ميں اذيت کا شکار۔۔۔ فاروق ستار کی نيا دن ميں گفتگو ۔۔۔ کہا کےاليکٹرک کی پرائيويٹائزيشن غلط ہوئی۔۔ يہ صرف مافع کمانے والا ادارہ بن چکا ہے۔۔ حليم عادل شيخ کی بھی کے اليکٹرک نمائندگان اور سندھ حکومت پر کڑی تنقيد۔۔۔ گورنر ہاؤس ميں بجلی کےمسئلے پر حاليہ ملاقات کا احوال بھی سناديا

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube