Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

لاہور:اضافی لاک ڈاؤن کےتحت بندعلاقے کھُل گئے

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago

لاہور ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت مکمل سيل کيے گئے 7علاقے10 روز بعد کھول ديے گئے ہيں۔ محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں مزيد 7علاقوں کو سيل کرنے کی تجويز دی ہے۔

لاہور میں ہفتہ 4 جولائی کومرکزی شاہراہيں کھلنے سے دوسرے علاقوں کےلئےآمدورفت بھی شروع ہوگئی ہے۔ان علاقوں کے کاروباری مراکز ہفتہ وار 2 روزہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند رہيں گے۔

لاہورمیں لاک ڈاؤن کھلنے کے بعدسڑکوں اور گليوں سے رکاوٹيں ہٹالی گئی ہیں۔

لاہور میں ڈيفنس،گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، فيصل ٹاؤن کو مکمل سيل کيا گياتھا۔اندرون شہر،گلشن راوی اور گارڈن ٹاؤن بھی بند رہا۔

اس کے علاوہ محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں مزيد 7علاقوں کو سيل کرنے کی تجويز دی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube