Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکیخلاف درخواست مسترد،ہائیکورٹ

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست مسترد کردی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے آئل کمپنیوں کا نقصان پورا کیا، حکومتی نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

بدھ کو چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافےکیخلاف میاں اسلم کی درخواست پرسماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیےکہ اس درخواست پرکارروائی عدالتی اختیارسےتجاوزہوگا،پيٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاتعین ایگزیکٹوکااختیارہے،عوام کےمنتخب نمائندےہی پالیسیاں بناسکتےہیں۔

عدالت نے یہ بھی ریمارکس دئیے کہ عوامی نمائندےعوام کےسامنےجواب دہ ہوتےہیں،عوامی نمائندےقیمتیں بڑھاکرعوام کی ناراضی مول نہیں لیناچاہیں گے۔

 وکیل درخواست گزار راؤعبدالرحیم نےقیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا کی تھی اور موقف اپنایا کہ حکومت قانونی طور پر اوگرا کی سفارش کے بغیر قیمتیں نہیں بڑھا سکتی،یہ اقدام کمپنیوں کا نقصان پورا کرنے کیلئے کیا گیا،حکومتی فیصلہ کے پیچھے بد نیتی چھپی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آئل کمپنیز کی پٹیشن ہم نے مسترد کی ،حکومت نے ایکشن لینا تھا۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونےسےمتعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کو بدھ کی دوپہر ساڑھے تین بجے سنادیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube