Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

دن12بجےکی ہیڈلائنز:کراچی میں شدید گرمی اورلوڈشیڈنگ،مریض بھی پریشان

SAMAA | - Posted: Jun 28, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 28, 2020 | Last Updated: 2 years ago

ذیل میں آپ کی سہولت کیلئے 28 جون دن 12 بجے کی ہیڈلائنز دی گئی ہیں۔

وزيراعظم عمران خان کا ٹوئيٹر پيغام ۔۔۔ يورپی يونين ممالک اسمارٹ لاک ڈاؤن کي طرف جارہے ہيں۔۔ نيوز آرٹيکل شيئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری ٹیم سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے والوں ميں شامل تھی۔ فخر ہے کہ اس وجہ سے کوويڈ نائنٹين بحران سے نمٹنے ميں مدد ملی۔ انشاء اللہ ۔۔ اگر اب سے ہم نے ایس او پیز پر عمل کيا تو بدترين بحران پر قابو پاليں گے

ملک بھر ميں کورونا کيسز ميں کمی۔۔ ايک دن ميں پچيس ہزار تيرہ ٹيسٹ ميں سے چار ہزار باہتر مثبت آئے۔۔ ایکٹیو کیسز ايک لاکھ چھ ہزار دو سو تيرہ ہيں۔ تراسی اموات کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار ايک سو اٹھارہ ہوگئی

الحمدللہ ۔۔ ميڈ اِن پاکستان وينٹيليٹرز کي پہلی کھيپ اين ڈی ايم اے کو اس ہفتے دے دي جائے گي۔۔ وفاقی وزير فواد چوہدری کی ٹوئيٹ پر خوشخبری۔۔ نيشنل ريسرچ سينٹر کو مبارکباد ۔۔ لکھا۔۔۔ مزيد تین ڈیزائن آخری مراحل میں ہیں ۔۔ جس کے بعد ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں۔۔ یہ تمام مشینیں يورپين يونين کے معيار کے مطابق ہيں

بجٹ منظوری کا مرحلہ اور اتحادیوں کے تحفظات ۔۔ وزیراعظم عمران خان نے اتحادی رہنماؤں کو آج عشائیے پر بلا لیا۔۔ ملکی سیاسی امور پر گفتگو ہوگي۔۔ بجٹ منظوری کیلئے اتحادیوں سے حمایت کی درخواست کی جائے گی۔۔ شیخ رشید صحت یابی کے بعد محتاط ۔۔ عشائیے میں شریک نہیں ہونگے

اپوزیشن جماعتیں صرف کرپشن بچانےکا ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا بيان ۔۔ کہا ملک کی بنیاديں کھوکھلي کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔۔ سابقہ ادوار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے احتساب سے خوف زدہ ہیں۔۔ عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے

کراچی والے شديد گرمی ميں بجلی سے محروم ۔۔ لوڈشيڈنگ کا دورانيہ سولہ گھنٹے تک جا پہنچا۔۔ کے اليکٹرک کے سی ای او ۔۔ ہفتے تک بہتری کے دعوے سے پلٹ گئے۔۔ اب کے الیکٹرک حکام کے مطابق فرنس آئل کی سپلائی ہونے کے بعد رات بارہ سے صبح سات بجے تک بلاتعطل بجلی ملے گی۔ ليکن دن بھر کيا بجلی ہوگی يا نہيں؟ يہ نہيں بتايا۔۔ تکنيکي خرابی کی وجہ سے غيراعلانيہ لوڈ شيڈنگ کا خدشہ ضرور ظاہر کرديا

کراچی والوں پر۔۔ واٹر اينڈ سيوريج بورڈ کی مہربانياں بھی جاری ہيں۔۔ گرومندر سے تين ہٹی جانے والے روڈ پر پھٹنے والی سيوريج کی لائن ٹھيک نہ کی جاسکی۔۔ شاہراہ گندے پانی کا تالاب بنی ہوئی ہے۔ گاڑیاں گزارنا محال ۔۔ پیدل چلنا دشوار

شادی ہال کھوليں ۔۔۔ گھروں ميں فاقے ہورہے ہيں۔۔ کراچی کے شادی ہال ملازمين کا فائيو اسٹار چورنگی پر احتجاج ۔۔ سڑک پر تابوت رکھ کر دھرنا دے ديا۔ سخی حسن سے فائيو اسٹار جانے والا ٹریک بند

لاہور کے بند روڈ پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے چھ سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔۔ حریم فاطمہ والدين کے ہمراہ موٹرسائيکل پر گھر جا رہی تھی۔۔ واقعہ گزشتہ رات دو بجے پيش آيا۔۔۔ واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او ساندہ کو معطل کرديا

راولپنڈی ميں تين بچوں کے باپ کے ہاتھوں قتل کا واقعہ۔۔ سکھر سے گرفتار ملزم نور محمد کو لینے کے لیے پولیس روانہ۔۔ ملزم کی راولپنڈی منتقلی کے بعد باقاعدہ تفتیش شروع ہوگی

سکھر ميں سٹی بائی پاس کے قريب تیزرفتار کار کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی ۔۔۔ حادثے کے نتيجے میں گاڑی ميں سواردوافراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگيا ۔۔ لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کرديا گيا ۔۔ کراچی ميں کورنگی کراسنگ پر تيز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگئی ۔۔ تين افراد شديد زخمی ۔۔ سول اسپتال منتقل

منڈی بہاءالدین کے علاقے ملکوال ميں گزشتہ روز دو ميڈيکل اسٹورز ميں ڈکيتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹيج سامنے آگئيں۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر تين منٹ ميں نقدی اور موبائل فونز چھين کر فرار ۔ جھنگ ميں چار ملزمان دکان کا تالہ توڑ کر آٹھ لاکھ روپے کے زيورات لے اُڑے ۔۔

گزشتہ روز نارووال کی نہرميں سيلفی بناتے ہوئے ہوئے نوجوان کا پاؤں پھسلا۔۔ نہرميں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش اب تک نہ ملی۔ ريسکيو ٹيموں کا آپريشن جاری۔ اٹھارہ سال کا حسنين دوستوں کيساتھ پکنک منانے آيا تھا۔۔۔ سيکنڈ ايئر کا طالب علم تھا

دنيا بھر ميں کورونا کے وار جاری۔۔ متاثرين کی تعداد ايک کروڑ اکياسی ہزار سے تجاوز ۔۔ مہلک وائرس پانچ لاکھ سے زائد افراد کی موت کا سبب بنا۔ ايکٹو کيسزکی تعداد چاليس لاکھ سے زائد ہے۔۔ چوون لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد افراد نے کورونا کو شکست دی ۔

کشميريوں کے خلاف بھارت کی ايک اور چال ۔۔۔ پچيس ہزار بھارتيوں کو مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل جاری کردیا ۔ ڈومیسائل حاصل کرنے والوں میں سرکاری اہلکار بھی شامل ۔۔ پاکستان نے بھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے عالمی قوانين کی کھلم کھلا خلاف وزری قرار دے ديا

قومی کرکٹ ٹيم کے کھلاڑی دورہ انگلينڈ کيلئے روانہ۔۔ خصوصی طيارے سے مانچسٹر روانہ ہونے والوں ميں بيس رکنی اسکواڈ اور مينجمنٹ کے گيارہ ارکان شامل ہيں۔ سيريز سے پہلے چودہ روز کا قرنطينہ کرنا ہوگا۔۔ دورے ميں پاکستان ٹيم تين ٹيسٹ اور تين ٹی ٹوئنٹی ميچز کی سيريز کھيلے گی

میانوالی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش۔۔ گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔۔ موسم خوشگوار ہوگيا ليکن متعدد علاقوں ميں بارش کا پانی جمع ہوگيا۔ بجلی کےفیڈرز بھی ٹرپ ہوگئی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube