Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

مون سون: کراچی کے نالوں کی صفائی کیلئے ایمرجنسی نافذ

SAMAA | - Posted: Jun 25, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 25, 2020 | Last Updated: 2 years ago

سندھ حکومت نے کراچی کے نالوں کی صفائی کیلئے رین ایمرجنسی نافذ کردی، ضلعی سطح پر کو آرڈینیشن کمیٹیاں اور مرکزی مانیٹرگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کی 20 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے شہر قائد میں اربن فلڈنگ کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے چند روز قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث شہر بھر کے برسالوں نالوں کی صفائی نہیں کی جاسکے گی۔

سندھ حکومت نے میئر کراچی کی پریس کانفرنس کے بعد کراچی کے برسای نالوں کی صفائی کیلئے رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

سیکریٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ کی سربراہی میں برساتی نالوں کی صفائی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر کو آرڈینیشن کمیٹیوں اور مرکزی مانیٹرنگ یونٹ کے قیام سمیت تمام اضلاع میں رین ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کے ایم سی، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ڈی ایم سیز سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوئے۔

روشن علی شیخ کا اجلاس کے موقع پر کہنا تھا کہ نالہ صفائی کے حوالے سے کراچی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سندھ حکومت نے ورلڈ بینک کے منصوبے کے تحت ایک ارب 76 کروڑ روپے کی رقم اس کام کیلئے مختص کی ہے، ان فنڈز کے ذریعے کے ایم سی کے کراچی میں تمام نالے صاف کئے جائیں گے۔

سیکریٹری بلدیات سندھ نے مزید بتایا کہ نالوں کی صفائی پر کام 5 سے 6 روز میں شروع کردیا جائے گا، جو نالے ڈی ایم سیز کے ماتحت ہیں اس کیلئے اسپیشل گرانٹ وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کی ہے، ڈی ایم سیز میں کام متعلقہ میونسپل کمشنر اور چیئرمینز کی مرضی سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی اور رین ایمرجنسی کے تناظر میں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ایک اسپیشل سیل بنایا ہے، سارے ڈی ایم سیز، کے ایم سی اور ڈپٹی کمشنر آفسز میں بھی اسپیشل سیل بنایا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube