دادو میں مخدوم بلاول کے قریب انڈس ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جمعرات کی صبح ہونے والا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کا شکار گاڑی کراچی سے میہڑ جارہی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جانبحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔
جاں بحق افراد کی لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں غلام علی جتوئی،منصورجسکانی اورعلی خان شامل ہیں۔حادثے کے زخمی عمران،محبوب، امتیاز اور قاسم کی حالت تشویشناک ہے۔