لاڑکانہ میں قائداعظم رینجرز اسکول پر دہشتگردی کے واقع کا مقدمہ 32 گھنٹوں بعد درج کر لیا گیا ہے۔
تھانہ سی ٹی ڈی میں اسکول کے سیکیورٹی انچارج رینجرز کے سب انسپیکٹر محمد بلال کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر ایک شخص نے سرکٹ ہاؤس کی جانب سے آتے ہوئے ہینڈ گرنیڈ اسکول کے اندر پھینکا جس سے زوردار دھماکا ہوا۔
دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آفس کے شیشے ٹوٹ گئے اور دیواروں کو بھی نقصان پہنچا، زوردار دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔ کرونا وبا کے باعث اسکول بند تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور شخص کا تعاقب کیا تو اسکے ساتھ 4 مزید مسلح ساتھی دو موٹرسائیکلوں پر سوار موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔