لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم سے جماعت سے تعلق اور دہشت گردی کی مالی معاونت کیس میں کالعدم جماعت الدعوة کے چار رہنماؤں کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔
جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ نمبر درج کروایا تھا۔ جمعرات کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کے جج اعجاز احمد بٹر نے کالعدم جماعت الدعوة سے تعلق رکھنے اور مالی معاونت کا جرم ثابت ہونے پر 4 افراد کو سزائیں سنادیں۔ چاروں افراد جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما ہیں۔
عدالت نے ظفراقبال اور یحییٰ مجاہد کو 5، 5 سال قید،50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی اور حافظ عبدالسلام بن محمد کو ایک، ایک سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے چند ماہ قبل ایک اور مقدرمہ میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کو مجموعی طور پر گیارہ گیارہ سال قید سزائیں سناٸی تھیں۔