Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

کروناکاپھیلاؤ: اسلام آباد کے مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2020 | Last Updated: 2 years ago
[caption id="attachment_1929711" align="alignnone" width="800"] فوٹو : آن لائن[/caption]

کرونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے برے نتائج آنا شروع ہوگئے، اسلام آباد کے سیکٹرز آئی ایٹ اور آئی ٹین کے بھی کئی علاقے سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں کو 18 جون تک تمام ضروری اشیاء کی خریداری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

حکومتی کی جانب سے عوام کو بارہا احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت کے باوجود ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے برے اثرات آنا شروع ہوگئے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کے باعث اسلام آباد میں سیکٹر آئی 8 مرکز، آئی 8 تھری اور فور کیساتھ آئی 10 مرکز، آئی 10 ون اور ٹو کو سیل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ علاقے 18 جون کو رات 12 بجے مکمل طور پر بند کردئیے جائیں گے، شہریوں کو ڈیڈ لائن سے پہلے اشیائے ضروریہ کی خریداری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور فوج مذکورہ علاقوں کو علاقوں کو سیل کرے گی، آج مذکورہ سیکٹرز میں فلیگ مارچ بھی کیا جائے گا۔

اسلام آباد سیکٹر آئی 8 میں ایک ہی روز کے دوران کرونا کے 200 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، آئی 10 میں اب تک کرونا کے 400 مصدقہ مریض منظر عام پر آچکے ہیں۔

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سیکٹر جی نائن 2 اور جی نائن 3 پہلے ہی جمعہ کے روز سے سیل ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ تقریباً 3 ہزار افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube