Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

دن 12بجےکی ہیڈلائنز: 24گھنٹے میں کرونا سے اموات میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 16, 2020 | Last Updated: 2 years ago

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاسآج ہوگا۔ کرونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کابینہ کو اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت دیگر اہم فیصلوں پراعتماد میں لیں گے۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کراچی، اسلام آباد اور دیگر ائیرپورٹس کے قریب کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعیمر پر غور ہوگا۔ وفاقی کابینہ اسٹیٹ بینک کی نگرانی میں کرونا فنڈز کی قیام کی منظوری بھی دے گی۔

ملک ميں کرونا سے صورتحال تشويش ناک۔ چوبيس گھنٹوں ميں سب سے زيادہ ايک سو گيارہ جانيں چلی گئيں۔ مجموعيمی اموات کی تعداد دوہزارآٹھ سوانتاليس ہوگئی۔ ايک دن ميں چار ہزار چار سو تينتاليس نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر ميں ايکٹيو کيسز کی تعداد نواسی ہزارچھ سو بانوے ہے۔

وزیراعظم عمران خان آج ايک روزہ دورے پر کراچی پہنچيں گے۔ وزيراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات متوقع۔ ممکنہ ملاقات ميں کرونا سے متعلق صورتحال اور متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے پر مشاورت ہوگی۔ عمران خان تاجروں اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم لاڑکانہ اور جیکب آباد کا بھی دورہ کریں گے۔

چين سے مزيد امدادی سامان آگيا۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر سامان چيئرمين اين ڈی ايم نے وصول کيا۔ ميڈيا سے گفتگو ميں بتايا کہ ڈيڑھ لاکھ اين نائنٹی فائيو اور 15 لاکھ سرجيکل ماسک آئے ہيں۔ اين ڈی ايم اے جلد دو ہزار بيڈز کرونا مريضوں کيلئے تيار کرلے گا۔ آج پشاور اور کراچی کی صورتحال کا جائزہ لينے بھی جائيں گے۔

کرونا وائرس کے پھيلاؤ کے بعد لاہور کے 80 مقامات آج رات سے سيل کيے جائيں گے۔ ٹائیگر فورس علاقوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے گی. سیل کيے جانے والے علاقوں میں 4 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوں گے۔ فیصل آباد ميں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تيارياں جاری۔ بڑی مارکيٹس سمیت پچيس علاقوں کو سیل کیا جائے گا۔

سندھ کے وزير توانائی امتياز شيخ کہتے ہيں کہ کرفيو لگا تو ايک شہر نہيں پورے ملک ميں ہوگا۔ فيصلہ اين سی او سی کے اجلاس ميں ہوگا۔ سماء کے پروگرام نيا دن ميں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے ميں جو صورتحال ہے اس پر کچھ علاقوں کو سيل کيا جاسکتا ہے۔ اگر ہوا تو سخت لاک ڈاون ہوگا۔

دنيا بھر ميں کرونا متاثرين کی تعداد 81 لاکھ اٹھارہ ہزار سے زائد ہوگئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زيادہ تئيس ہزار چھ سو چونسٹھ کيسز برازيل ميں رپورٹ ہوئے۔ اسپين ميں 8 جون سے اب تک کوئی ہلاکٹ رپورٹ نہيں ہوئی۔ نيوزی لينڈ ميں 24 دن بعد کرونا کے دو نئے کيسز سامنے آگئے۔ آج سے برطانيہ ميں کرونا کج ممکنہ ويکسين کا انسانوں پر تجربے کا آغاز کيا جارہا ہے۔

پنجاب کا بجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہے۔ وزير اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بيان۔ کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح اعداد و شمار کی جادوگری نہیں کی۔ غیر معمولی صورتحال کے باوجود حکومت نے 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف فراہم کیا ہے۔ موجودہ حالات میں اس سے بہتر اور متوازن بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا۔

‏وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہيں کہ ولی خان بابر کا اصل قاتل لندن ميں ہے۔ آلہ کار کی گرفتاری نے یاد کرایا کہ کراچی پر کیسا مافیا راج کرتا تھا۔ ٹويٹر بيان ميں ان کا کہنا تھا کہ آج کا کراچی پرانے جبر کے شکار کراچی کے مقابلے میں جنت ہے۔

کراچی کے علاقے کھارادر ميں مبينہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے تين کم عمر بہن بھائی کی جان چلی گئی۔ بچوں نے گزشتہ روز آئی آئی چندريگر روڈ سے برگر اور برنس روڈ سے آئس کريم کھائی تھی۔ طبيعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کيا گيا لیکن تينوں بچے دوران علاج دم توڑ گئے۔ ورثا نے قانونی کارروائی کے بغير تدفین کردی۔ بچوں کے دادا نے پوليس کو ابتدائی بيان قلمبند کرا ديا۔ مرنے والوں  ميں گيارہ سالہ عائزہ، آٹھ سالہ سعد اور دو سال کی صفہ شامل ہے۔ ايڈيشنل آئی جی نے واقعہ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ساوتھ سے رپورٹ طلب  کرلی۔

ٹريفک پوليس کے خلاف پوسٹ کيوں لگائی۔ ڈيرہ اسماعيل خان ميں پوليس نے تيرہ سال کے لڑکے کو حوالات ميں بند کرديا۔ بچے کو والدين اور وکيل سے بھی ملنے نہيں ديا جا رہا۔ والد کا وزير اعلیٰ اور آئی جی سے فوری نوٹس لينے کا مطالبہ۔ معصوم بچے کو حوالات ميں بند کرنے پر والدہ کی حالت غیر ہوگئی۔

ٹھنڈے اور معتدل موسم کی لمبی اننگز ختم۔ سورج نے آنکھيں دکھانا شروع کر ديں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کر دی۔ ميدانی علاقوں کے لوگ محتاط رہيں۔ ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص اور کراچی میں وقفے وقفے سے بادل آتے جاتے رہيں گے۔

کراچی میں بجلی کی لوڈ شيڈنگ مزيد ہوگی۔ ترجمان کے اليکٹرک کے مطابق فرنس آئل کی مطلوبہ سپلائی ميں کمی کا سامنا ہے۔ صنعتی علاقوں ميں 8 اور رہائشی علاقوں ميں دو گھنٹے لوڈںشيڈنگ بڑھ سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو کرونا وبا کے دوران دورہ انگلینڈ کی اجازت دے دی۔ چيئرمين پی سی بی احسان مانی کی وزيراعظم سے ملاقات۔ دورے کے حوالے سے بريفنگ دی۔ پی سی بی نے انگلش کرکٹ بورڈ کو اپنی گزارشات پیش کر دیں۔ پاکستان ٹيم جون کے آخرج ہفتے ميں چارٹرڈ طيارے سے انگلينڈ جائے گی جہاں تين ٹيسٹ اور تين ٹی ٹوئنٹی کھيلے جائيں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube