Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

وزیراعظم کادورہ کراچی،وزیراعلیٰ سندھ سےملاقات متوقع

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 16, 2020 | Last Updated: 2 years ago

وزيراعظم عمران خان تقریبا 3 ماہ کے بعد آج شام 7 بجے سندھ کے دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔ وزيراعظم گورنرہاؤس ميں قيام کريں گے۔

کراچی کے دورے کے دوران وزيراعظم عمران خان اور وزيراعلیٰ سندھ کی ملاقات کا بھی امکان ہے جس ميں کرونا سے متعلق صورتحال پرغورکيا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان کراچی ميں کرونا سے متاثرہ علاقے سيل کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔ وزيراعظم اپنے دورے ميں تاجروں اور سياسی رہنماؤں سے بھی مليں گے۔

گورنرہاؤس ميں پی ٹی آئی ارکان پارليمنٹ سے بھی ملاقات کريں گے۔ وزيراعظم کراچی کے بعد لاڑکانہ اور جيکب آباد جائيں گے جہاں وہ لاڑکانہ ميں احساس سينٹر کا دورہ کريں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے صوبے سندھ کے دو دورے حالیہ کرونا بحران کے دوران ملتوی ہوچکے ہیں۔

وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ صوبوں کو کروناسےلڑنےکیلئےیکجہتی سےفیصلہ کرناہوگا، ہم سب کےمفادمیں ہےکہ مل کر فیصلے کیےجائیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube