متحدہ عرب امارات نے پاکستانی سول ایوی ایشن حکام کے نام مراسلہ بھیجا ہے جس میں پاکستانی سول ایوی ایشن حکام سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں ائیر عریبیہ کو جاری ائیر آپریٹننگ سرٹیفیکیٹ کی نقل بھی ارسال کی گئی ہے۔ مراسلے میں تحریر ہے کہ ائیر عریبیہ ابوظہبی اور پاکستان کے درمیان بطور قومی ائیرلائن پروازیں آپریٹ کرے گی،ائیر عریبیہ کا قومی کیرئیر بننے پر پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کوشیڈول پروازوں کےحوالے انتظامات کا سلسلہ جاری رکھے۔
مراسلے میں یہ بھی درج ہے کہ ائیرعریبیہ لاہور،فیصل آباد،ملتان،سیالکوٹ، اسلام آباد،کراچی، کوئٹہ اور پشاور سے دو طرفہ پروازیں آپریٹ کرے گی۔