ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ جون ميں کرونا کيسز ميں تيزی سے اضافہ ہوا ہے۔
کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترجمان نے کہا کہ جولائی کے آخر تک بلوچستان ميں 20 ہزار کيسز ہوسکتے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مجموعی کيسز کا 70 فيصد اس ماہ رپورٹ ہوئے جبکہ 80 فيصد کيسز کوئٹہ سے ہيں۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبے ميں 3 نئی ليبارٹريز بھی قائم کی گئی ہیں۔ بلوچستان ميں 130 وينٹی ليٹرز موجود ہيں جبکہ وينٹی ليٹر پر کوئی مريض موجود نہيں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کرونا سے صحت ياب افراد پلازمہ عطيہ کريں۔