Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

کرونا وائرس: لاہور میں مہنگی ادویات بیچنے والا گروہ گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 13, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 13, 2020 | Last Updated: 2 years ago

لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے کرونا سے بچاؤ کا انجکشن بلیک میں بیچنے والا گروہ پکڑ لیا۔

ضلعی انتظاميہ نے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کے ساتھ اسٹنگ آپريشن کرکے کرونا سے بچاؤ کا انجيکشن 6 لاکھ روپے تک بيچنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ادویات کی مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کے ہمراہ کارروائی کی، میڈیسن مافیا کیخلاف اسٹنگ آپریشن ميں گینگ کے 6 کارکن رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے، گرفتار ملزمان 12 ہزار روپے مالیت والا انجکشن ڈھائی سے 6 لاکھ روپے میں فروخت کررہے تھے، ملزمان لوگوں سے پیسے لیکر غائب بھی ہوجاتے تھے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا مریضوں کیلئے انجکشن کی قلت اور زائد قیمت غیرقانونی ہے، حکومت مریضوں کیلئے علاج کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

دوسری جانب پنجاب ميں کرونا وائرس کے علاج کیلئے ڈاکٹرز کی کوششيں جاری ہيں، مخصوص ایکٹیمرا انجیکشن کا ٹرائل شروع کرنے کیلئے 9 اسپتالوں ميں دوا کی پہلی کھیپ بھجوادی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ٹرائل کیلئے چنے گئے اسپتالوں میں سے لاہور کے 6 اسپتال میو، جنرل، سروسز، جناح، گنگارام اور پی کے ایل آئی شامل ہيں، جبکہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اور نشتر اسپتال ملتان کو بھی ایکٹیمرا انجیکشن بھجوائے گئے ہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube