اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پرائیوٹ اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا کے علاج کیلئے وصول کئے جانے والے چارجز اپنی آفیشل ویب سائٹس پر شائع کریں۔
انتظامیہ نے کرونا کے مریضوں سے علاج کی مد میں مبینہ طور پر زیادہ چارجز وصولی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ ہدایت جمعہ 12 جون کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعہ جاری کی۔
ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں اسلام آباد کے پرائیوٹ اسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ بھی کی اور واضح کیا کہ عالمی وبا کے باعث ملک کو درپیش اس مشکل گھڑی میں کسی کو ناجائزمنافع کمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔