Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

حکومت کا احساس پروگرام کو توسیع دینے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2020 | Last Updated: 2 years ago
[caption id="attachment_1910847" align="alignnone" width="810"] فوٹو : آن لائن[/caption]

وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکلات کا شکار غريب افراد کی مالی مدد کا بڑا سنگ میل طے ہونے پر ایک اور بڑا اعلان کرديا۔ معاون خصوصی ثانیہ نشتر اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کہتے ہیں احساس پروگرام کو مزید 40 لاکھ خاندانوں تک توسیع دی جائے گی۔

کرونا کی وباء کے دور میں مستحقین اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے تحریک انصاف حکومت نے ایک اور بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، احساس پروگرام کا دائرہ وسیع تر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کہتی ہیں کہ 9 ہفتے میں 121 ارب روپے تقسیم ہوچکے، منصوبے میں اب مزید 40 لاکھ خاندان شامل کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کیلئے شروع ہوا تھا، آج ہی وزیراعظم نے منظوری دی ہے کہ اس کا دائرہ کار ایک کروڑ 60 لاکھ خاندانوں تک بڑھایا جائے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے احساس پروگرام کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ خاندانوں کو پیسے دیے جاچکے ہیں، دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ یہ عام پاکستانیوں کو بلاامتیاز دیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق کیش امداد کسی سیاسی وابستگی کے بغیر دی جا رہی ہے، جسے وزیراعظم نے مزید مؤثر اور شفاف تر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube