Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

دن 12بجے کی ہیڈ لائنز: مختلف شہروں میں پیٹرول نایاب

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2020 | Last Updated: 2 years ago

عوام کو اگلے 10 روز تک چینی 70 روپے فی کلو فراہم کی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد روک دیا جبکہ وفاق، شہزاد اکبر اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ چيف جسٹس اطہر من اللہ نے ريمارکس ديے کہ عوام کو تو چینی 25 روپے کلو ملنی چاہیے تھی، یہاں تو ہر جگہ مافیا ہے۔ پٹرول کی قیمت کم ہوئی تو پٹرول غائب ہوگیا۔

شوگر بحران کی تحقيقات۔ ايف بی آر ٹیکس چوری اور  بے نامی ٹرانزیکشنز پر ذمہ داروں کا تعین کرے گا۔ غیرقانونی ٹریڈنگ، سٹہ اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دباؤ پر تحقیقات مسابقتی کمیشن کریگا۔ یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی فراہم نہ کرنے کا معاملہ بھی مسابقتی کمیشن کے سپرد۔ نيب صرف شوگر سبسڈی کا معاملہ ديکھے گا۔

ملک کے بيشتر شہروں ميں پيٹرول آج بھی ناياب ہے۔  کئی شہروں ميں پيٹرول پمپ بند ہیں۔ وفاقی وزیر پيٹروليم عمر ایوب نے دعوي کیا کہ تین دن میں صورت حال بہتر ہوجائیگی۔ پیڑول کا بحران مصنوعی طور پر پیدا کیا گیا۔ مافیا عوام تک ثمرات پہنچنے نہیں دے رہی۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ 

جعلی اکاؤنٹس کے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت۔ سابق وزير اعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔ دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کا حکم۔ نواز شريف، آصف زرداری اور يوسف رضا گيلانی کے ساتھ شريک ملزم نامزد ہیں۔

نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کل بجٹ کی منظوری دے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ اپوزیشن ٹف ٹائم نہیں دے گی۔ حزب اختلاف کٹوتی کی تحاریک پر ووٹنگ سے دستبردار ہوگئی۔ کورم کی نشاندہی بھی نہیں کی جائے گی۔

سال دوہزار انيس بيس کا اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا۔ موجودہ سال معاشی شرح نمو سمیت اہم شعبوں کے اہداف پورے نہ ہوسکے۔ معاشی شرح نمو منفی صفر اعشاريہ چار فيصد رہی۔ زرعی شعبے کا تين اعشاريہ پانچ فيصد ہدف پورا نہ ہوسکا۔ صنعتی شعبے کی کارکردگی منفی دو اعشاريہ تين فيصد۔ خدمات کے شعبے کی کارکردگی بھی منفی صفر اعشاريہ چھ فيصد ريکارڈ۔ بجلی کی پیداوار اور گیس کی ترسیل میں نمایاں بہتری آئی۔

کرونا وائرس سے صورتحال سنگين۔ گزشتہ 24 گھنٹوں ميں ايک سو ايک اموات ہوئیں جبکہ مزيد پانچ ہزار آٹھ سو چونتيس کيسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر ميں اموات کی تعداد دو ہزار تين سو چھپن ہوگئی۔ ايک لاکھ انيس ہزار پانچ سو چھتيس متاثر۔ پنجاب پينتاليس ہزار سے زائد کيسز کے ساتھ سب سے آگے۔ سندھ ميں تينتاليس ہزار سات سو نوے کيسز۔ کے پی ميں پندرہ ہزار اور بلوچستان ميں سات ہزار تين سو پينتيس کيسز رپورٹ ہوئے۔

اپوزيشن ليڈر شہباز شريف کا کرونا ٹيسٹ بھی مثبت آگيا۔ احسن اقبال، پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، سینیٹر ثنا جمالی اور عثمان قادری پر بھی کرونا کے وار۔ پی ٹی آئی سندھ کے رہنما خرم شیر زمان میں بھی کرونا کی تشخیص ہوگئی۔ متاثرہ ارکان قرنطینہ میں چلے گئے۔ وباء کے پیش نظر وزیراعظم آفس کا اسٹاف بھی محدود کردیا گیا۔

پرائيويٹ سيکٹر کو مکمل ريگوليٹ کر رہے ہيں۔ اسپتالوں کو وينٹی ليٹر کے ساتھ يوميہ 35 سے 40 ہزار چارجز وصول کرنے چاہئيں۔ ہيلتھ کئير کميشن سندھ کی سی ای او ڈاکٹر فرحانہ ميمن کی پروگرام نيا دن ميں گفتگو۔ کہا کہ جو اسپتال ايسا نہيں کر رہا ان کی ہيلتھ کئير کميشن کو شکايت کريں۔

دنيا بھر ميں کرونا سے 4 لاکھ 19 ہزار سے زائد اموات جبکہ 74 لاکھ 58 ہزار سے زائد متاثر۔ امريکا ميں کيسز بيس لاکھ سے اوپر ہوگئے۔ برازيل ميں اموات 40 ہزار کے قريب پہنچ گئيں۔ ميکسکو ميں ايک دن ميں چار ہزار آٹھ سو تراسی کيسز رپورٹ ہوئے۔ روس، برطانيہ اور بھارت ميں بھی سيکڑوں اموات۔

شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے کے دوران دو جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔

بھارتی وزير داخلہ کے بيان کی کوئی اہميت نہيں۔ پاکستان پر میلی آنکھ اٹھائی تو دوبارہ سرپرائز دينگے۔ وزير خارجہ شاہ محمود قريشی نے پروگرام نيا دن ميں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ نہيں چاہتے کیونکہ توجہ افغانستان ميں قيام امن پر ہے۔ بھارتی دھمکياں کشميريوں کا ساتھ دينے سے نہيں روک سکتيں۔

کراچی کے ضلع ايسٹ ميں دو فيکٹريوں ميں آگ لگنے کا واقعہ۔ بلديہ ٹاؤن کے گودام ميں لگی آگ بجھائی گئی تو سائٹ ايريا فيکٹری ميں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بريگيڈ کی آٹھ گاڑياں آگ پر قابو پانے ميں مصروف ہیں جبکہ شہر بھر کی فائر بريگيڈ بھی طلب۔ آگ تيسرے درجے کی قرار دے دی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube