Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پنجاب میں سیلاب کاخدشہ،ریسکیوسروسزکی مشقیں

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 2 years ago

پنجاب ريسکيو ايمرجنسی سروسز نے سيلاب کے ممکنہ خدشے کے پيش نظر حساس آباديوں کی نشاندہی کرلی۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے ليے دريائے راوی ميں مشقيں بھی کی گئيں۔

پنجاب میں رواں سیزن میں غیر متوقع سيلاب کا ممکنہ خدشہ ہے۔ اس حوالے سے دريائے راوی ميں ريسکيو ايمرجنسی سروسز نے ہنگامی مشقيں کیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے ليے حساس آباديوں کی نشاندہی کرلی گئی۔

سيلاب کی صورت ميں امدادی ٹیموں کا رسپانس ٹائم چيک کيا گيا اور ريسکيو کےغوطہ خوروں اور فلڈ ايمرجنسی آلات کی فٹنس جانچ کرلی گئی۔

دريائےراوی ميں ہونے والی فلڈ موک ايکسرسائز ميں 100 سے زائد ريسکيورز اور 7 بوٹس نے حصہ ليا۔

مشقوں کے دوران سکوبہ ڈائيونگ اور ڈوبنے والے افراد کو بچانے کے طريقہ کا مظاہرہ بھی کيا گيا۔

حکام کے مطابق فلڈ موک ايکسرسائز پنجاب کے تمام اضلاع ميں مرحلہ وار جاری رہيں گی جبکہ دريائےعلاقوں ميں ريسکيو پوسٹ کو مزيد وسائل فراہم کرديے گئےہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube