حکومت کی جانب سے ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 57 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 3600 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی دواؤں کا اسپرے کیا گیا۔
بلوچسستان میں 2400 ہیکٹر، پنجاب میں 200 ہیکٹر اور خیبر پختونخواہ میں 700 ہیکٹر رقبے پر اسپرے کیا گیا۔ سندھ میں گزشتہ روز 300 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔
اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 15 ہزار 600 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا جا چکا ہے۔
لوکسٹ کنڑول آپریشن میں 1125 ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔