Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

کراچی:ایس اوپیزکی خلاف ورزیاں،پولیس ایکشن جاری

SAMAA | and - Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 2 years ago

کراچی ميں ايس او پيز کی خلاف ورزياں جاری ہیں۔کمشنر کراچی نے سخت نوٹس ليتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو کارروائياں کرنے کی ہدايت دے دی ہے اور تاجروں سے بھی کہا ہے کہ ايس او پيز پرعمل درآمد کرائيں۔

کراچی ميں ايس او پيز کی خلاف ورزياں کھلے عام جاری ہیں۔ دکاندارہوں يا ٹرانسپورٹرز سب خلاف ورزياں کررہےہيں۔ شہر کی دکانوں میں دکان دار،ٹرانسپورٹرز ماسک لگارہےہيں نہ سينيٹائزراستعمال کررہےہيں۔کرونا وائرس سےبچنےکيلئےسماجی فاصلوں کابھی خيال نہيں کياجارہاہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سےجن کاروبارپرپابندي ہےوہ بھی کھل رہےہيں۔

کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ پابندی کےباوجوددکانيں کھولنےکی شکايات مل رہی ہيں،تاجرایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری پوری کریں،پابندی والے دکانداردکانیں نہ کھولیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی علاقے صدرمیں کريک ڈاؤن کے دوران ماسک نہ پہننےوالے67ڈرائيورز گرفتار ہوچکے ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔229گاڑيوں کےچالان اوربھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube