Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

کراچی:پرائيوٹ اسکولزايسوسی ايشن کا15جون سےاسکول کھولنےکااعلان

SAMAA | - Posted: May 31, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2020 | Last Updated: 2 years ago

[caption id="attachment_1867802" align="alignnone" width="680"] فائل فوٹو: آن لائن[/caption]

سندھ ميں اسکولز کھولنے پر حکومت اور ايسوسی ايشنز آمنے سامنے آگئی ہیں۔سندھ حکومت نے کہا ہے کہ اسکول نہیں کھولنے دیں گے،کوئی حکومتی حکم کی خلاف ورزی کا نہ سوچے۔ کراچی کی پرائيوٹ اسکولز ايسوسی ايشنز نے15 جون سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

پرائيويٹ اسکولزنے صوبائی حکومت کے حکم کی خلاف ورزی پر غور شروع کردیا ہے۔پرائيويٹ اسکول مينجمنٹ ايسوسی ايشن نے 15 جون سے کراچی ميں اسکولز کھولنے کا اعلان کرديا ہے۔ ایسوسی ایشن کے چئیرمین شرف الزماں نے کہا ہے کہ ہم گرفتاری دیں گے،حکومت کتنے لوگ گرفتار کرسکتی ہے۔

چيئرمين پرائيويٹ اسکولزمينجمنٹ ايسوسی ايشن نے مزید کہا کہ جس طرح حکومت سرکاری ملازمين کوغير حاضری کے باوجود تنخواہيں دے رہي ہے، ايسے ہی پلاننگ پرائيويٹ اسکولزملازمين کے ليے بھی کرنا چاہيے تھی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ 15 جولائی تک صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ بچوں کو اگلی جماعت میں پاس کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube