کراچی میں کے الیکٹرک نے گرمی کی شدت بڑھنے اور ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ٹویٹر پیغام میں کے الیکٹرک نے بتایا کہ عید پر کسی علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی لیکن گرمی بڑھنے پر بجلی چوری ہونے والے علاقوں میں ٹرپنگ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوسکتی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نور افشاں نے سما سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عید کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرنے کی باتیں بلکل غلط ہے۔ کے الیکٹرک نے رمضان کے دوران کراچی کے کسی بھی حصے میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی ہے۔
Power outages may occur due to higher temperatures and humidity. We are working to ensure minimal disruption and zero loadshed during Eid holidays.#HumAapHain #KhiKESaathHain #KEFrontline #StaySafe pic.twitter.com/eNmToUbj3x
— KE (@KElectricPk) May 25, 2020
رمضان میں 80 فیصد بجلی چوری ہونے والے علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی جبکہ عید کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان پہلے ہی کیا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت بڑھنے پر بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے لیکن جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ان مقامات پر مسئلہ ہوسکتا ہے۔ کنڈون سے بجلی کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچتا ہے۔
شہر میں ٹرپنگ ہونے کی صورت میں خصوصی ٹیم فوری مرمت کے لئے ہر وقت تیار رہے گی۔