وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ وزارت ریلویز نے آج کرونا وائرس کے باعث 12ٹرینیں بند کردی ہیں،ہماری روزانہ کی بنیاد پر142ٹرینیں ملک میں چلتی ہیں۔
شیخ رشید نے بتایا ہے کہ پرسوں مزید22 ٹرینیں بند کردی جائیں گی،اس طرح 34ٹرینیں بند ہوجائیں گی۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سوچ سمجھ کر ٹرینوں کا انتخاب کیا ہے تا کہ لوگوں کوٹکٹ کی تبدیلی میں آسانی ہو،فریٹ کی 15ٹرینیں معمول کےمطابق چلیں گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کے بکنگ دفاتر24 گھنٹے کے بجائے اب رات 12بجے بند ہوجائیں گے،یہ اس لئےکیاجارہاہے تا کہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو اور کرونا سے بھی بچا جاسکے۔
شیخ رشید نےلوگوں سےدرخواست کی کہ خودکواپنےگھروں تک محدودرکھیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے فی الحال لاک ڈاؤن نہ کرنےکادرست فیصلہ کیاہے،لاک ڈاؤن سےعام آدمی کےمسائل میں بےپناہ اضافہ ہوگا۔