کراچی ميں کرونا وائرس کے خطرے کے پيش نظر مختلف علاقوں ميں پوليس نے بڑے ريسٹورنٹ بند کروا ديئے۔
شہر قائد میں پولیس نے اتوار کی رات راشد منہاس روڈ، گلستان جوہر اور کيماڑی سمیت مختلف علاقوں میں بڑے ریسٹورنٹ بند کراديئے۔
کرونا وائرس:سندھ میں مزید 50مریض سامنے آگئے
دوسری جانب پوليس حکام کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی ہے۔ کرونا وائرس کے پیش نظر رش والے ریسٹورنٹس کو بند کروایا گيا ہے۔
بڑے ریسٹورنٹس پر لوگوں کا رش بہت ہوتا ہے۔ چھوٹے چائے والے ہوٹلوں کو فی الحال بند نہیں کرایا گیا۔