ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے اتوار کے روز شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی رہائش گاہ اہل خانہ سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اتوار کے روز پاک فضائیہ کے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے گھر گئے۔
ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران شہید ونگ کمانڈر کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہیدوں کی عظیم قربانیوں کے باعث امن قائم ہوا۔ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
اس موقع پر انہوں نے شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔