Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

نوازشریف، عمران خان کی حکومت کے ضامن ہیں، اعتزاز احسن

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 2 years ago
[caption id="attachment_993542" align="alignnone" width="768"] فائل فوٹو[/caption]

پيپلزپارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن کہتے ہيں کہ عمران خان کی حکومت کے ضامن نواز شریف ہيں، انہيں اب واپس نہيں لايا جاسکتا۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء بیرسٹر اعتزاز احسن نے حيدرآباد ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شريف برادران لندن ميں گھومتے رہيں گے اور يہاں شاہد خاقان اور احسن اقبال سياست کرتے رہيں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اب نواز شريف کو واپس نہيں لاسکتی، یہ اسحاق ڈار کو نہیں لاسکتے، نواز شریف کو کیسے لائیں گے، عمران خان کی حکومت کے ضامن نواز شریف ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ کيا شہباز، نواز شريف کو سوٹ کيس ميں بند کرکے لاسکتے ہيں؟۔

پی پی رہنماء نے دعویٰ کیا کہ نواز شريف کو کوئی بيماری نہيں ہے، ن لیگ کے سربراہ جب سے لندن گئے ايک دن بھی اسپتال داخل نہيں ہوئے، آصف علی زرداری نواز شريف سے زيادہ بيمار ہيں۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ ملک ميں معاشی ڈيزاسٹر ہے اور اپوزيشن ليڈر باہر بيٹھا ہے، برطانيہ نے آج تک کسی سیاسی ليڈر کو حوالے نہيں کيا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube