Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

جہانگیرترین نے چینی سستی دینے کی پیشکش واپس لے لی

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 2 years ago

جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے یوٹیلٹی اسٹور کو براہ راست رعایتی نرخ پر چینی فروخت کرنے سے انکار کردیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز اب ٹینڈرز کے ذریعے شوگر ملوں سے چینی خریدیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایک ماہ قبل سما کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کو سستی چینی دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یوٹیلٹی اسٹورز کو ستر روپے کلو کے حساب سے چینی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام کے میزبان ندیم ملک کے کہنے پر جہانگیر ترین نے اپنے حصے کی بیس ہزار ٹن چینی سڑسٹھ روپے کلو دینے کا اعلان کیا تھا۔

اب جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے چیئرمین یوٹیلٹی اسٹور کو خط لکھ کر پیشکش واپس لے لی۔ خط میں کہا گیا کہ نیک نیتی کے ساتھ یوٹیلٹی اسٹورز کو بیس ہزار ٹن چینی سرسٹھ روپے فی کلو کے رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن میڈیا میں موجود کچھ عناصر اس آفر کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔ ایسا ظاہر کیا جا رہا ہے جیسے ای سی سی کا یہ آفر قبول کرنے کا مقصد جہانگیر ترین کو نوازنا ہے۔ رعایتی قیمت پر اوپن ٹینڈر کے ذریعے نقد ادائیگی پر چینی دینے کو اب بھی تیار ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube