Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

میٹرک امتحانات: کراچی میں تعلیمی ادارے 9مارچ سے کھلیں گے

SAMAA | - Posted: Mar 7, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 7, 2020 | Last Updated: 2 years ago
[caption id="attachment_1867802" align="alignnone" width="900"] فائل فوٹو: آن لائن[/caption]

کراچی ميں تمام سرکاری اور نجی تعليمی ادارے عملے کے اراکین کیلئے 9 مارچ سے کھول دیئے جائيں گے جبکہ تدريسی عمل 16 مارچ کو ہی شروع ہوگا، سالانہ تعطیلات 15 مئی سے 20 جولائی تک ہوں گی۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ فیصلہ میٹرک امتحانات کی تیاری کیلئے کیا گیا۔

وزير تعليم سندھ سعيد غنی کی زیر صدارت محکمہ تعليم کی اسٹيئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چھٹيوں کی وجہ سے ميٹرک امتحانات ميں ايڈمٹ کارڈ نہ ملنے سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں فيصلہ کیا گیا کہ ايڈمٹ کارڈ کے اجراء کیلئے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 9 مارچ سے کھول دیئے جائيں گے، تمام اسکول صرف عملے کو بلائیں گے تاہم تدریسی عمل 16 مارچ سے ہی شروع ہوگا، طلبہ کی چھٹياں مقررہ تاريخ 13 مارچ تک ہی ہيں۔

اجلاس میں سندھ میں نیا تعلیمی سال 11 اپریل سے شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔ وزير تعليم سندھ سعید غنی نے بتايا کہ آئندہ سال سے اب صوبے ميں تعلیمی سال یکم اپریل سے مارچ تک ہوگا جبکہ موسم گرما کی تعطیلات 15 مئی 2020ء سے 20 جولائی 2020ء تک ہوں گی۔

مزید جانیے : سندھ کےتمام تعلیمی ادارے13مارچ تک بند

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ سال سے اسکولوں کی چھٹیاں یکم مئی سے 15 جولائی تک ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے اسکولز میں کتابیں تقسیم کی جاتی ہیں، انہیں اپریل میں ہی کتابیں جاری کرنے کا کہا ہے۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ امتحانی پیپر لیک ہونے سے متعلق بھی پالیسی بنا رہے ہیں، امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے کئی اہم فیصلے کئے ہیں، غیر متعلقہ افراد اور میڈیا کے امتحانی مراکز میں داخلے پر پابندی ہوگی، طلبہ کو موبائل فون، اسمارٹ فون اور ہینڈ فری استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر کسی کے پاس موبائل فون ہوا تو اسے ضبط کرلیا جائے گا، نقل میں معاونت کرنے والے اساتذہ کو نوکریوں سے نکال دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے دفاتر اب ہفتے کو بھی کھیلیں گے، ان کے اوقات کار اسکول ٹائمنگ کی مناسب سے ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
KARACHI, EDUCATION, SUMMER VACATION, SCHOOLS, SAEED GHANI, METRIC EXAM, SINDH, CORONAVIRUS, COVID-19,
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube