ملتان اور گردونواح میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی معطل کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کوہلو اور گردونواح ميں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوش گوار ہوگيا۔ بارش سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈی ہواؤں کا زور ہے۔
واضح رہے کہ دو دن قبل محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ بدھ سے ہفتہ تک بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور حافظ آباد سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بارش ہوگی۔
بارش سے لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے میچز متاثر ہوسکتے ہیں۔