راولپنڈی میں گزشتہ برس 28 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر جان سے گئے۔ موسم بدلتے ہی ایک بار پھر ڈینگی کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس بار خطرے سے نمٹنے کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔
سال 2019 میں ڈینگی مچھر نے راولپنڈی میں مجموعی طورپر15ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوکر اسپتالوں میں پہنچے۔ سرکاری طور پر 28 مریضوں کےجاں بحق ہونے کی تصدیق بھی کی گئی۔ گزشتہ برس ڈینگی کےتابڑ توڑ حملوں کے بعد صوبائی حکومت نے ڈینگی ایمرجنسی کا نفاذ کرکے خصوصی وارڈز بھی قائم کئے۔ محکمہ صحت راولپنڈی نے کہا ہے کہ اس سال پیشگی انتظامات یقینی بنائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے اور مریضوں کے علاج کیلئے پہلے سے بہتر تیاری کی ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راول پنڈی انوارالحق نے کہا ہے کہ ہمیں2000 سینٹری پٹرول اور 28 انٹامولوجسٹ بھرتی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تھرڈ پارٹی اولیویشن کے لیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔