سندھ حکومت نے کراچی میں 15 لاکھ آوارہ کتوں کی نس بندی اور ٹیکے لگانے کیلئے 97 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کردی ہے مگر ان کتوں کا ریکارڈ رکھنے اور ان کی پہچان کیلئے کوئی نظام متعارف نہیں کیا۔
سندھ حکومت نے کتوں کی نس بندی کیلئے محکمہ بلدیات کو 97 کروڑ روپے بجٹ دیا ہے جس کے تحت رواں 2 لاکھ 50 ہزار کتوں کی نس بندی کی جائے گی مگر ان کتوں کی کی مانیٹرنگ اور ریکارڈ کیلئے کسی قسم کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی نے بھی سندھ حکومت کے اس اقدام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ آخر تصدیق کیسے ہوگی کہ کتوں کی نس بندی ہوئی اور ٹیکے لگے ہیں۔
محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ نس بندی اور ٹیکے لگانے کے بعد آوارہ کتوں کی مانیٹرنگ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔