Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

مریم نوازکوباہرجاتا نہیں دیکھ رہا،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Feb 7, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 7, 2020 | Last Updated: 2 years ago

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نےمہنگائی کو حکومت کیلئےخطرہ قراردے دیا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نوازکو پاکستان سے باہر جاتا نہیں دیکھ رہا۔

جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ اتحادی کہیں نہیں جانے والے،مسلم لیگ قاف اورایم کیوایم دونوں حکومت کے ساتھ ہی رہیں گی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے بھائی اور بیٹے لندن میں موجود ہیں، مریم نواز کوئی آسمان سے اتری ہوئی بیٹی نہیں ہے، اِن لوگوں کا کوئی تو ہونا چاہییے جو یہاں پیشیاں بھگتے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مریم کو باہر جاتا نہیں دیکھ رہا۔

وزیر ریلوے نے ملکی صورتحال پر کہا کہ حکومت کیلئے خطرہ صرف مہنگائی ہے اورکچھ نہیں، لوگ بجلی گیس کے بلوں پر نالاں ہیں، حکومت اور اتحادیوں میں گلےشکوےچلتے رہتے ہیں،امید ہے کہ سیاسی حالات میں اتحادی بہتر فیصلہ کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube