Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پاکستان کو مغربی سرحد سے دہشتگردی کاسامنا ہے، اقوام متحدہ

SAMAA | - Posted: Feb 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago

اقوام متحدہ نے کھل کر اعتراف کرلیا کہ پاکستان افغانستان سے ہونیوالی دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے۔ عالمی ادارے نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے اقدامات کی بھی تعريف کی۔

اقوام متحدہ نے بالآخر تسلیم کرلیا کہ مغربی سرحد سے پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے، پاکستان کے مؤقف کی پہلی بار تائید کی گئی ہے، عالمی ادارے نے افغانستان میں موجود کالعدم تنظیموں کو پاکستان کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

کالعدم تنظمیوں کیخلاف پابندیوں کی نگرانی کرنیوالی سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم نے پڑوسی ملک میں دہشتگرد تنظیموں کی بڑھتی کارروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

اپنی رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان بھی سرحد پار سے ہونیوالی امن دشمن کارروائیوں کا نشانہ بن رہا ہے، دہشت گرد تنظیمیں اپنے ٹھکانوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر حملہ کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردی کیخلاف مؤثر اور وسیع پیمانے پر اقدامات کو بھی سراہا۔ یو این او کی اس رپورٹ میں پاکستان سے متعلق کوئی منفی حوالہ موجود نہیں ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
PAKISTAN, AFGHANISTAN, UN, TERRORISM, WESTERN BORDER, BANNED OUTFIT, INDIA, RAW
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube